فن تعمیر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - عماراتی فن، تعمیر کا ہنر، عمارت بنانے کا علم۔ "فن تعمیر میں ایسے نمونے پیش کیے کہ اس وقت دنیا کے اعلٰی مبصران ان کی تعریف میں رطب اللسان ہیں۔"      ( ١٩٩١ء، اردونامہ، لاہور )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'فن' کو کسرۂ اضافت کے ذریعے اسی زبان سے مشتق اسم 'تعمیر' کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٤٤ء کو "آدمی اور مشین" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - عماراتی فن، تعمیر کا ہنر، عمارت بنانے کا علم۔ "فن تعمیر میں ایسے نمونے پیش کیے کہ اس وقت دنیا کے اعلٰی مبصران ان کی تعریف میں رطب اللسان ہیں۔"      ( ١٩٩١ء، اردونامہ، لاہور )

جنس: مذکر